The news is by your side.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی، پیٹرول صرف 14 پیسے فی لیٹر سستا

ڈیزل کی قیمت میں1روپے89پیسےکمی کردی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری،

0

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔ 

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 14 پیسے  کی کمی، جو عوامی جذبات و احساسات کا اڑانے کے مترادف ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں1روپے89پیسےکمی کردی گئی۔

14 پیسے کی کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت  387 روپے 40پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ قیمتیں یکم اکتوبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں،

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں صرف 14 پیسے کی کمی ایک سنگین مذاق ہے ، ان کا کہنا ہے کہ حکومت جس سے سسک سسک کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہے وہ عوامی جذبات کو مذاق اڑانے کے مترادف ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.