حکومت پرانی روش پر، پیٹرول کی قیمت دو دنوں میں 5.50 روپے فی لیٹر بڑھ گئی
کل پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے اور آج 2 روپے دس پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ تین روز برقرار رہے گا،
اسلام آباد: پیٹرولیم مضنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی حکومت پرانی روش پر گامزن، مسلسل دوسرے دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری۔
بدھ کے روز پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد جمعرات اور جمعہ کے دن پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ،
واضح رہے جمعرات کو بیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جبکہ جمعہ کے روز 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ،
اس سے قبل بدھ کے روز عوام سے صرف 14 پیسے فی لیٹر کمی کا مذاق کیا گیا تھا،
کل ہونے والے اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی،
ڈیزل کی مد میں حکومت نے بدھ کے روز ایک روپے ایک پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا جبکہ جمعہ کے روز 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اکتوبر تک ہوگا۔