مودی کی سرپرستی میں ہندوتوا انتہا پسند بےلگام، بھارت میں عید کا تہوار بھی جرم بن گیا۔
بھارت میں عیدالاضحیٰ کےموقع پرہندوتواغنڈوں کی جانب سےمسلمانوں کونشانہ بنانےکےواقعات میں اضافہ دیکھا گیا،
کلکتہ: مودی کی سرپرستی میں ہندوتواانتہا پسند بےلگام، عیدکامذہبی تہواربھی جرم بن گیا،بھارت میں عیدالاضحیٰ کےموقع پرہندوتواغنڈوں کی جانب سےمسلمانوں کونشانہ بنانےکےواقعات میں اضافہ دیکھا گیا،
فاشسٹ مودی سرکارکی اقلیت دشمن پالیسیوں نے بھارت میں سماجی ہم آہنگی کو تباہ وبربادکردیا ہے اور تشویش کی بات یہ ہے کہ مودی حکومت کو ان پالیسیوں کو ترک کرنے پر آمادہ نہیں،
بھارت میں مساجدکی مسماری اورمندروں کی تعمیرکےبعداب مسلمانوں کومذہبی رسومات سےبھی روکاجارہا ہے،
مودی سرکارکےدورمیں بھارت میں مذہبی عدم برداشت اوراقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزرویوں میں خطرناک اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے،
عیدجیسےمقدس تہوارپرمسلمانوں کی عبادت گاہوں کاگھیراؤاورقربانی کیخلاف احتجاج کرناظاہرکرتاہےکہ بھارتی معاشرہ اخلاقی طورپردیوالیہ ہوچکاہے ،
مودی سرکارہندوتواتنظیموں کوالیکشن جیتنےاوراکثریتی ووٹ بینک برقراررکھنےکیلیےمسلمانوں کیخلاف نفرت کوبطورہتھیاراستعمال کرنےکی اجازت دیتی ہے ،
معروف عالمی جریدہ الجزیرہ کےمطابق بھارت میں مسلمانوں کوعید کی نمازکیلیےعوامی مقامات دینےسےانکارکیاگیااوراجتماعات کیخلاف دھمکیاں دی جاتی رہیں،مسلمانوں کی اجتماعی عبادات کیلئےعوامی مقامات کامسئلہ حالیہ برسوں میں مزیدحساس اورمحدودہوتاجارہا ہے ،
کشمیرمیڈیاسروس مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹراکےدارالحکومت ممبئی میں عیدالاضحیٰ پرمسلمانوں کےقربانی کےبکرے دیکھ کر ہندوتواغنڈےمشتعل ہوگئے،ہندوجنونیوں کی ہنگامہ آرائی،قربانی کےبکروں کےجواب میں خنزیرلاکرمذہبی اشتعال انگیزی پھیلائی،
کشمیر میڈیاسروس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نےبھی مسلمانوں کوتحفظ فراہم کرنےکےبجائےہندوانتہاپسندوں کاساتھ دیا،
حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نےمودی سرکارپرتنقید کرتے ہوئےکہاکہ مسلسل آٹھویں سال کشمیری مسلمانوں کوتاریخی عیدگاہ اورجامع مسجدمیں عیدکی نمازادا کرنےسےمحروم رکھا گیااورمجھےگھرمیں نظربندکیاگیا
معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ مغربی بنگال میں گائےذبح کرنےکےنئےقواعدکےبعد عیدالاضحیٰ سےقبل مویشی منڈیوں میں خریدوفروخت میں نمایاں کمی آئی