The news is by your side.

ممتا کی اپوزیشن جماعتوں سے بےجےپی کے خلاف مشترکہ پلیٹ فارم کے قیام کی اپیل۔

حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد تمام مخالف سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ ممتا بینر جی

0
مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلی ممتا بینر جی  نے بی جے پی پر حالیہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاست کی  تمام اپوزیشن جماعتوں سے  مشترکہ پلیٹ فارم کے قیام کی اپیل کر دی،
انہوں نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد تمام مخالف سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔

ممتا بنرجی نے مختلف طلبہ تنظیموں، سماجی اداروں (این جی اوز) اور بی جے پی مخالف گروہوں سے بھی اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی تاکہ ریاست میں بی جے پی  کا مقابلہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ حالیہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا ٹرنمول کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارتی جنتا پارٹی نے حکومت تشکیل دی ہے۔

 ممتا بینر جی نے کہا کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں، بشمول بائیں بازو اور انتہائی بائیں بازو کی جماعتوں، سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ بی جے پی کے خلاف ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں۔

ٹی ایم سی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت اس سلسلے میں ان سے بات چیت کرنا چاہتی ہے تو وہ ہر پارٹی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا:
"یہ وقت اس بات کا نہیں کہ ہم یہ سوچیں کہ دشمن کا دشمن ہمارا دوست ہے، ہمارا پہلا دشمن بی جے پی ہے۔”

انہوں نے یہ بات اپنے کولکتہ میں واقع کالی گھاٹ رہائش گاہ کے سامنے ایک مختصر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں وہ شاعر ربندرا تاتھ ٹیگور کی سالگرہ منا رہی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.