The news is by your side.

ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز اذان اویس کی سینچری،قومی ٹیم نے 349 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی جانب سے اذان اویس اپنے ڈیبو پر سنچری بنانے والے چودھویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

0

ڈھاکہ:   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے سکور 413 کے تعاقب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اذان اویس اپنے ڈیبو پر سنچری بنانے والے چودھویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

 اذان اویس سے پہلے یہ 13 پاکستانی کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری کرنے والوں میں خالد عباداللہ (1964)، جاوید میانداد (1976)، سلیم ملک (1982)، محمد وسیم (1996)، اظہر محمود (1997)، علی نقوی (1997)، یونس خان (2000)، توفیق عمر(2001)، یاسر حمید (2003)، فواد عالم (2009)، عمر اکمل (2009)، عابد علی (2019) اور کامران غلام (2024) شامل ہیں۔

ڈھاکہ میں جاری  بنگلا دیش ٹیسٹ کے تیسرے روز اذان اویس  103 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو اس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ شان مسعود، سعود شکیل اور عبداللہ فضل بھی اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔ ایسے میں سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور ٹیم کا سکور 349 رنز پر پہنچا دیا۔

اس دوران محمد رضوان بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں تاج الاسلام کی گیند پر محمود الحسن  کو کیچ تھما بیٹھے۔ محمد رضوان کے پویلین لوٹتے ہی ڈھاکہ میں بارش شروع ہو گئی اور کھیل روک دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.