باکستان، بنگلا دیش ٹیسٹ کا دوسرا روز، قومی ٹیم نے ایک وکٹ پر 179 رنز بنا لیے،
پاکستان کا اپنی پہلی اننگ میں پر اعتماد آغاز، ٹیسٹ ٹیبیو کرنے والے اذان اویس کی شاندار بینٹنگ 85 رنز کے ساتھ کریز پر موجود۔
میرپور: بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اذان اویس کا شاندار اور یادگار ڈیبیو 85 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ، بنگلا دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوزیشن مضبوط ، ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا لیے،
میرپور میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلا دیش کی ٹیم نے 301 رنز 4کھلاڑی آوٹ پر اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا کوئی کھلاڑی زیادہ
دیر کریز پر نہ رک سکا اور پوری ٹیم 413 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز ٹیسٹ ٹیبیو کرنے والے ازان اویس اور امام الحق نے پراعتماد انداز سے کیا مگر امام پھر کوئی بڑا سکور نہ کر سکے اور 45 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے،
تاہم اذان اویس نے دوسرے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عبداللہ فضل کے ساتھ مل کر پر اعتماد بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، میچ کے اختتام پر ازان 85 اور عبداللہ فضل 37 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
لٹن داس 33، مہدی حسن میراز 10، تیج الاسلام 17، مشفق الرحیم 71، عبادت حسین صفر اور تسکین احمد 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔