پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان،
خیبر پختونخوا میں پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کی حکومت ہونے کے باعث وفاق کی جانب سے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان،
وزیر اعلی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کی حکومت ہونے کے باعث وفاق کی جانب سے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے،
انھوں نے کہا وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس میں صوبے کے ساتھ دانستہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے،
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ 6 مئی کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی، ایمرجنسی سروسز مستثنیٰ ہوں گی،
انھوں نے کہا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،
عمران خان کو اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی اور غیر قانونی ہے،
وزیر اعلی سہیل آفریدی کا آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے وکلا سے ہڑتال میں شرکت کی اپیل