The news is by your side.

ایران کا متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملے سے کشیدگی میں اضافہ،

حملہ امریکہ ، پاکستان اور خلیجی ممالک کے لیے حیران کن ، مذاکراتی عمل کے لیے نقصان کا باعث ہو سکتا ہے،

0

اسلام آباد:  متحدہ عرب امارات( یو اے ای ) پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے سے خطے میں کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے,

ایرانی حملہ کے بعد خلیجی ممالک میں تشویش کی لیہر دوڑ گئی ہے، جبکہ پاکستان نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،

ایران کی جانب سے کیا جانے والا یہ حملہ غیر متوقع اور اچانک تھا جس میں  15 میزائل اور 3 ڈروں داغے گئے ،

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق انٹر سیپٹ کیے گئے میزائلوں میں 12 بیلیسٹک اور 3 کروز میزائل شامل تھے، ایرانی حملے سے یو اے ای کی فجیرہ پیٹرولیم انڈسٹریز زون میں آگ لگ گئی،

جنگ بندی کے باوجود ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملے نے عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور اس کے نتیجے مین تمام انگلیاں ایران کی طرف اٹھ رہی ہیں،

جبکہ ایران اس حملے کے دفاع میں مصروف ہے اور اس کی جانب سے اس حملے کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا جا رہا ہے جبکہ امریکہ کی طرف سے ابھی تک اس حملے کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا ، البتہ پھر سے جنگ کے آغاز کی صدائیں سنائی دینے لگی ہیں،

ایران کی جانب سے بھی دوبارہ جنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی کوششیں نتیجہ خیز ہونے میں ابھی وقت لیں گی،

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی گذشتہ دنوں مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں میں نہایت متحرک تھے اسی دوران انھوں نے پاکستان کا بھی دو مرتبہ دورہ کیا،

ان کی یہ کوششیں اس بات کی طرف اشارہ تھیں کہ اہران مذاکرات کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ اس کے حالیہ حملے نے مذاکراتی کوششوں میں رخنہ پیدا کیا ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.