الجیرین سفیر ابراہیم الرمانی کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال۔
اسلام آباد: پاکستان میں الجیریا کے سفیر ڈاکٹر ابراہیم الرمانی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سیعد المالکی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کی صورتحال اور دونون ملکوں کے درمیان تعلقات سے متعلق امور پر تبادلی خیال،
سعودی سفیر کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق ملاقات سعودی سفارت خانے میں ہوئی جہاں سفارت خانے آمد پر نواف سعید المالکی نے مہماں سفیر کا استقبال کیا،
بعدازاں دونون کی درمیان ہونے والی تفصیلی ملاقات میں دونون کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی جس میں باپمی دلچسپی کے امور سمیت، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،