The news is by your side.

امریکہ نے ایران کے 14 نکاتی منصوبے کا جواب دے دیا، تہران کا جائزہ۔

ایرانی تجاویز تین مراحل پر مشتمل ، ابنائے ہرمز کھولنا ، ناکہ بندی کا خاتمہ اور یورینیم کی افزودگی کی سطح میں کمی لانا مراحل میں شامل،

0

اسلام آباد : ایران کی جانب سے امریکہ کو بھیجی گئی ےتجاویز کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں،

الجزیرہ کے مطابق ایرانی تجاویز تین مراحل پر مشتمل ہیں،

پہلے مرحلے میں آبنائے ۃرمز کو کھولنا اور ناکہ بندی کا ختمہ شامل ہے،

جبکہ سمندری بارودی سرنگوں کو ہٹانے کی زمہ داری بھی خود ایران سنبھالے گا،

30 دنون میں جنگ کے مکمل خاتمے کی تجویز بھی دی گئی ہے،

اسرائیل سمیت تمام فریقین کی جانب سے حملے نہ کرنے کی ضمانت بھی ان مراحل کی تجویز میں شامل ہے ،

یرانی تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ایران یورینیم کی افزودگی 3.6 فیصد کی سطح پر لائے گا۔

ایران کے اثاثے مخصوص مدت بعد مرحلہ وار بحال کیے جائیں گے،

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کے پیش کردہ 14 نکاتی منصوبے کا جواب پہنچا دیا ہے، جس کا اس وقت تہران میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران کا 14 نکاتی منصوبہ مکمل طور پر خطے میں جاری جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے، اور اس کا بنیادی مقصد کشیدگی کم کر کے پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ موجودہ مرحلے پر ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کے جوہری مذاکرات جاری نہیں ہیں، تاہم سفارتی سطح پر رابطے مختلف ذرائع سے برقرار ہیں۔



 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.