The news is by your side.

چینی سفیر کی مولانا فضل الرحمن کے گھر آمد،مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں شخصیات کا فوری جنگ بندی اور اس سلسلے میں عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق۔

0

اسلام آباد:    مشرق وسطی کی صورتحال اسلام آباد میں متعین چینی سفیر جیانگ زیڈونگ متحرک، وفد کے ہمراہ ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمن کے گھر جا پہنچے جہاں انھوں نے امریکہ ایران جنگ پر مفصل تبادلہ خیال کیا،

ملاقات میں خطے کی صورتحال ،امن وامان اور دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی،

امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس کے علاقائی اور عالمی سطح پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا،

امریکہ و اسرائیل کی ایران پر حملے عالمی قوانین اور ایران کے قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں ملاقات میں اتفاق ،

خطے میں امن وامان کے قیام کے لئے کوششوں پر بھی  اتفاق کیا گیا ۔

ملاقات میں  خطے کو پرامن رکھنے کے لئے پرامن زرائع استعمال کرنے پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ فوری جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور پورے دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہونگے۔

سی پیک اور امن وامان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام اور برادر ملک چین کی سوچ میں ہم آہنگی سے خطے کو فائدہ ہوگا ۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر قسم کے حالات میں پھلی پھولی ہے۔ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے
ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہش رکھتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء نے اس حوالے سے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرے گی ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.