پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ الیون کا ٹائیٹل دوسری مرتبہ جیت لیا۔
فائنل میں حیدرآباد کنکز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دی، ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی جیت میں ایم کردار ادا کیا،
لاہور: پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ الیون کا ٹائیٹل جیت لیا ، فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دی،
پشاور زلمی کو 9 سال بعد دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
حیدرآباد کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مدمقابل ٹیم کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا جسے پشاور زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
حیدرآباد کنگز کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری، محمد حارث 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 7 کے اسکور پر اس وقت گری جب کپتان بابر اعظم شارٹ مارنے کے چکر میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 33 اور چوتھی وکٹ 40 رنز پر گری، کوشال مینڈس 9 اور مائیکل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تاہم پانچویں وکٹ پر ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور ٹیم کو فتح کی لکیر عبور کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ایرون ہارڈی نے دباؤ کی صورتحال میں 36 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی، وہ 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عبدالصمد 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وننگ شاٹ فرحان یوسف نے لگایا اور ٹیم کو 9 سال بعد پی ایس ایل ٹائٹل جتوادیا۔