The news is by your side.

غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کا فیصلہ،

وفاقی وزیر داخلہ کا چینی سفارت کانے کا دورہ، چینی سفیر سے ملاقات ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کے فیصلے سے آگاہ کیا،

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو میں چینی سفارتخانے آمد،
‎‎چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے سفارت خانے آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا،
‎‎‎انسداد دہشت گردی، سیکورٹی تعاون، پولیس ایکسچینج پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
‎‎‎ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو درپیش سیکورٹی مسائل کے حل کیلئے بزنس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ،

‎‎‎‎پہلے مرحلے میں پاکستان میں موجود چینی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں ہوں گی،دوسرے مرحلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کی جائے گی،

‎‎‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کو بتایا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، مذکورہ یونٹ اسلام آباد میں موجود چینی شہریوں کی سیکورٹی بھی یقینی بنائے گا،
‎‎‎ انھوں نے کہا کہ ‘سپیشل پروٹیکشن یونٹ’ کے اہلکاروں کو ٹریننگ کے دوران چینی زبان بھی سکھائی جائے گی،
‎‎‎‎‎

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.