The news is by your side.

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ دوبارہ آمد،

یرانی سفارت خانے کا وفد بھی ایرانی سفیر کے ہمراہ تھا، امریکہ ، ایران مذاکرات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ، یران کی حمایت پر ایرانی سفیر کا مولانا اور پاکستانی عوام کا شکریہ

0

اسلام آباد:ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد،

ترجمان جےیوآئی کے مطابق ملاقات میں حالیہ امریکہ ایران جنگ کے اثرات ، مضمرات سمیت اہم امور پر تفصیلی نشست ہوئی،

ایرانی سفیر کے مطابق ایران امریکہ جنگ کے بارے میں آپکے جاندار موقف پر ایرانی قوم کی طرف سے شکر گزار ہو،

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لئے پاکستان کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے،

انھوں نے کہا جنگ بندی کی توقع اور مستقل امن کی تمناء کے ساتھ اسلامی بلاک کا قیام ہماری تمناء ہے، اوراسلامی بلاک جمعیت علماء کے منشور کا حصہ ہے،

مولانا فضل الرحمان نے کہا اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیےکہ وحدت کے بغیر ہم ہمیشہ استعمال ہونگے اور ہم اپنے وسائل کے خود مالک نہیں ہونگے،

اسلامی ممالک کی خود مختاری کا احترام ہونا چاہیے،فلسطین کی آزادی ہماری مدنظر ہونا چاہیے،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم اُمّہ کا مل بیٹھ کر مضبوط قوت سے مسائل کو حل کرنا وقت کا تقاضا ہے،

قبلہ اول بیت المقدس کا تحفظ اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانا ہر مسلمان اپنا فرض منصبی سمجھتا ہے،

ایرانی سفیر نے کہا کہ میں آپکے اس موقف کی تائید کرتا ہوں،

ایرانی سفیر کے مطابق امریکی جارحیت کے مقابلے میں جمعیت علماء اور مولانا فضل الرحمان سمیت پاکستانی عوام کا ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں،

رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانی عوام ،علماء اور مختلف طبقہ فکر کا مضبوط اور متوازن موقف قابل تحسین ہے،
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، محمد اسلم غوری، مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار شریک تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.