سردار تنویر الیاس کی عبدالعلیم خان سے ملاقات، ساتھیوں سمیت استحکام پارٹی میں شامل
ریاستی اسمبلی کے الیکشن سے قبل حیران کن طور پر استحکام پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، مختلف جماعتوں کے رہنمائوں کی اس جماعت میں شمولیت
اسلام آباد:آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی پیش رفت، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی عبدالعلیم خان سے اہم ملاقات۔
ملاقات کے بعد سردار تنویر الیاس نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیر صحت انصر ابدالی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید بھی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا۔
عبدالعلیم خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سردار تنویر الیاس اور ساتھیوں نے عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیر، سابق رکن اسمبلی اور انتخابی امیدوار اعجاز کھٹانہ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
طاہر کھوکھر اور مقبول گجر نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ،