The news is by your side.

اسرائیل اور لبنان 10 روزہ جنگ بندی پر متفق۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان،

امریکی صدر کےمطابق دونون صدور کے درمیان امن کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے ، جنگ بندی انریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے نافذ العمل ہو گی،

0

اسلام آباد:  لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، امریکہ صدر کا ٹویٹ کے ذریعے اس جنگ بندی کا اعلان، 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونون صدور سے اچھی بات چیت ہوئی،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے لبنان کے صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی شاندار گفتگو کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان امن کے حصول کے لیے 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو  امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے نافذ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیل اور لبنان کے نمائندوں کی 34 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی، جس میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے ساتھ مل کر دیرپا امن کے لیے کام کریں۔

امریکی صدر نے مزید کہاکہ وہ دنیا بھر میں 9 جنگوں کے خاتمے میں کردار ادا کر چکے ہیں اور یہ ان کی 10ویں کوشش ہے، جسے وہ مکمل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.