The news is by your side.

مشرق وسطی میں امن، وزیراعظم سعودی عرب اور فیلڈ مارشل ایران جا پہنچے۔

دونوں ممالک کی جانب سے پاکستانی وفود کا پر تپاک استقبال، سعودی عرب پاکستان اور پاکستان سعودی عرب پر مہربان، ایران بھی اسلام آباد کا شکرگزار، ہمارے پڑوسی بھارت کو غشی کے دورے۔

0

اسلام آباد: امریکہ، ایران جنگ کے خاتمے اور ،شرق وسطی مین قیام امن کے لیےپاکستان کی کوششوں مین مزید تیزی، یہ کوششں چار سو جاری ہیں اور ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت ان کو نتیجہ خیز بنانے میں اپنی ہرممکن توانیاں صرف کر رہی ہے ،

ثالثی کی انہی کوششوں کے سلسلے میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف آج مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں سے وہ قطر اور ترکیہ بھی جایہں گے تو دوسری جانب چیف آف ڈیفنس ستاف اور آرمی چیف فیڈل مارشل سید عاصم منیر ایک وفد کے ہمراہ ایران جا پہنچے جہاں ان کو نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا گیا،

وزیر اعظم کے ہمراہ جانے والوں میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق دار کے علاوہ وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ ,وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی شامل ہیں،

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچے ہیں،

ثالثی کی کوششوں کے حوالے سے یہ بات اہم ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران دونوں کو ساتھ لے کر چلنے میں مصروف ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے پاکستانی وفود کے استقبال میں گرم جوشی دیکھی گئی ہے،

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ ایک جانب پاکستان نے سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کے تحت اپنی فوج وہاں تعینات کر دی ہے تو دوسری جانب فیلڈ مارشل عاصم منیر وار یونیفارم میں ایران پہنچے ہیں۔ جو دنیا کے لیے  پاکستان کی حکمت عملی کے حوالے سے ایک واضح پیغام ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران اس حوالے سے اہم ہپے کہ امریکہ ، ایران مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.