راولپنڈی،اسلام آباد میں ایل پی جی کی من مانی قیمتیوں میں فروخت جاری۔
متعلقہ ادارے عوام کے ساتھ کی جانے والی اس لوٹ مار کو روکنے میں ناکام۔
اسلام آباد: راولپنڈی،اسلام آباد میں ایل پی جی کی من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگیں،
ایک طرف ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہواہے دوسری طرف دکانداروں نے بھی ناجائز منافع خوری شروع کر دی ہے،
متعلقہ ادارے عوام کے ساتھ کی جانے والی اس لوٹ مار کو روکنے میں ناکام ، عوام پسنے لگے،
ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 450 سے 550 روپے فی کلو تک میں فروخت کی جارہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ہر دکان پر ایل پی جی کے مختلف ریٹ ہیں،
مہنگی گیس نے مسائل بڑھا دیے ہیں۔پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کردیاہے،
گھروں میں گیس آتی نہیں، مجبوراً ایل پی جی استعمال کرنا پڑ رہی ہے،
حکومت ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پائے،
متعلقہ ادارے سرکاری نرخوں میں دستیابی یقینی بنائیں۔ دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے پیچھے سے ہی ایل پی جی سرکاری قیمت پر نہیں مل رہی، وہ سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔