مولانا فضل الرحمن کی شاہد آفریدی سے ملاقات،مختلف امورپر تبادلہ خیال۔
شاہد آفریدی کی جانب سے مولانا کا پرتباک استقبال،دونوں کے درمیان طویل نشست اور سیاسی و غیر سیاسی امور پر گپ شپ،
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا منفرد اقدام ، معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی رہائش گاہ آمد،
رہاٗش گاہ آمد پر شاہد آفریدی کی جانب سے مولانا کا پر تپاک استقبال، معروف کرکٹر نے مولانا کو ان کی گاڑی سے ریسیو کرتے ئے ان کا گال پر بوسہ لیا، مولانا نے بھی شاہد آفریدی کو گلے لگایا اور گرم جوشی سے ہاتھ ملایا،

بعدازاں مولانا فضل الرحمان اور شاہد آفریدی کے درمیان طویل نشست ہوئی جس میں ملکی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،
مولانا فضل الرحمان نے شاہد آفریدی کی رفاہی خدمات کو سراہا،
شاہد خان آفریدی نے جمعیت اور علماء کرام کے ساتھ اپنے بزرگوں کے محبت و تعلق کا تذکرہ کیا،
ملاقات میں حافظ نصیر احرار ، مولانا سعید الرحمان سرور ، مفتی محمد عمران، خالد شریف بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ تھے۔