The news is by your side.

ایف آئی اے کو 31 دسمبر 2026ء تک ایک جدید، فعال اور موثر ادارہ بنانے کا اعلان.

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے کے افسران سے خطاب،محکمے میں کرپشن کے خلاف ’’زیرو ٹالرنس‘‘ پالیسی اپنانے کا عزم۔ ملازمین کو ہر طرح کی سہولیات اوت ایماندار افسران کو ملازمت میں تحفظ فراہم کیا جائے گا،

0

اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو 31 دسمبر 2026ء تک ایک جدید، فعال اور موثر ادارہ بنانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام وسائل کی فراہمی کے بعد محکمے میں کرپشن کے خلاف ’’زیرو ٹالرنس‘‘ پالیسی اپنائی جائے گی۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے افسران کی خصوصی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسپکٹرز اور اسلام آباد میں تعینات افسران سے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے افسران کے مسائل خود سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نئے ڈی جی کی متحرک قیادت میں ایف آئی اے کو ایک فعال ادارہ بنایا جائے گا۔ خامیوں کو دور کرنا اور نظام کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پروموشن ہر ملازم کا حق ہے، اس سلسلے میں سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا اور افسران کی بروقت ترقیاں یقینی بنائی جائیں گی۔محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام شہداء کے خاندانوں کو پلاٹس دینے کا بڑا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملازمین کے لیے ایک جامع ویلفیئر پلان مرتب کیا جا رہا ہے جس میں تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔

وزیر داخلہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ تمام وسائل فراہم کرنے کے بعد زیرو کرپشن پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا اور کرپٹ عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

ایماندار افسران کو مکمل تحفظ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو مکمل جاب سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.