نو اپریل کو لیاقت باغ جلسہ ۔تحریک انصاف نے اجازت کے لئے درخواست دیدی،
درخواست ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی گئی، تحریک انصاف ایک پرامن اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، درخواست
راولپنڈی:نو اپریل کو لیاقت باغ جلسہ ۔ تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اجازت کے لئے درخواست دیدی،
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی خان عاقل خان ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اپنے وکلاء محمد فیصل ملک، حسنین سنبل، عمیر تنویر بٹ نبیل احمد ستی اور وجاہت قیوم کے ذریعے جلسہ کی اجازت کی بابت درخواست دی،
درخواست کا متن کے مطابق تحریک انصاف ایک پرامن اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،
تحریک انصاف ملک میں آئین اور قانون کی سربلندی کے لئے کوشاں ہے۔،
درخواست کے مطابق جلسہ کرنا تحریک انصاف کا آئینی حق ہے لہذا اجازت دی جائے ،
واضح رہے کہ جلسے کا اعلان وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے کیا گیا، ان کے مطابق 9 اپریل 2022 کو پی ٹی آئی کی حکومت کو رخصت کیا گیا تھا۔
اس لیے پی ٹی آئی اس کو یوم احتجاج کے طور پر منائے گی،