The news is by your side.

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں پیش رفت، ٹیکنالوجی ترقی کے نئے امکانات۔

پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے عالمی کمپنیوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو نئی رفتار مل رہی ہے،

0

 اسلام آباد:  پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں پیش رفت، عالمی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ترقی کے نئے امکانات روشن،

پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے عالمی کمپنیوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو نئی رفتار مل رہی ہے،

اسی تناظر میں جاز اور ویون کی قیادت نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منصوبہ پیش کیا،

یہ سرمایہ کاری آئندہ 3 برسوں میں کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور پلیٹ فارمز کی توسیع کیلئے استعمال کی جائے گی،

ویون گروپ نے گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان میں 11 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے اور قومی خزانے میں 500 ارب روپے سے زیادہ حصہ ڈالا ہے،

مزید برآں 190 میگاہرٹز اضافی اسپیکٹرم (239 ملین ڈالر) سے نیٹ ورک مضبوط اور 5G سمیت جدید ڈیجیٹل خدمات کے آغاز کی راہ ہموار ہوئی ہے،

جاز کے مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے ذریعے 100 ملین سے زائد صارفین کو کنیکٹیویٹی، فِن ٹیک اور دیگر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں،

یہ پیش رفت مالی شمولیت، رسمی معیشت کی توسیع اور سرمایہ کاری پر مبنی معاشی ترقی کو مزید تقویت دے گی،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.