پاکستان جانے سے انکار نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹویٹ.
امریکی میڈیا کی خبر بے ننیاد ثابت، بھارتی خوشیوں پر اوس، ذاتی طور پر خبر کی وضاحت کرنے پر اسحاق ڈار کو جاوبی ٹویٹ میں شکریہ،
اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بڑ اقدام از خود امریکی اور بھارتی میڈیا کے منفی اور گھناونے پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا،
عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں واضح طور پر کہا کہ ایران نے کبھی پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا،
انھوں نے کہا کہ ہم امن کے حوالے سے کوششوں پر پاکستان کے بیحد شکر گزار ہیں،اور ہم نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا،
البتہ ہماری دلچسپی جنگ کے حتمی اور مستقل خاتمے میں ہے جو پم پر غیر قانونی طور پر مسلط کی گئی ہے،
عباس عراقچی نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں اردو میں پاکستان زندہ باد اور شکریہ پاکستان کے الفاظ بھی تحریر کیے،
دوسری جانب پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں اس وضاحت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے،
انھوں نے عباس عراقچی کو مائی ڈیئر برادر کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپ جانب سے جاری کرتا اس وضاحت کو سراہتا ہوں اور اس پر آپ کا شکرگزار ہوں،
واضح رہے کہ امریکی میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئیں کہ ایران نے مذاکرات کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہےم
امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے قطر اور ترکیہ میں مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے،
یہ خبر میڈیا میں آنے کے بعد بھارت کے میڈیا نے اس کو خوب اچھالنا شروع کر دیا اور یوٹیوب چینلز پر اس حوالے سے ٹاک شوز کا آغاز ہو گیا،
الیکن پاکستان سے گہرے برادارانہ تعلقات کے نتیجے میں خود ایرانی وزیر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے اس بے بنیاد پراپیگنڈے کے غبارے سے ہوا نکال دی،