The news is by your side.

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان،

چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں ، تیز آندھی/ جھکڑ اور پہاڑی علاقوں میں برف باری سے متعلق این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

0

اسلام آباد:  این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر کے لیے ممکنہ موسمی صورتحا ل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

مغربی ہواؤں کے باعث اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش متوقع

اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع

پنجاب سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، گوجر خان، جہلم، چکوا ل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،سیالکوٹ اورمنڈی بہاؤالدین اور دیگر  میں اگلے 12سے24گھنٹوں میں آندھی جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان

چترال، دیر، سوات،کالام،منگورہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں،لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان شامل ہیں۔

سندھ میں کراچی سمیت حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی،نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، تھرپارکر، میر پور خاص، ٹنڈو آلہ یاراور ٹنڈومحمد خان،

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت،گھانچے، استور، دیامر،خرمنگ، شگر، غزر، نگر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی،پونچھ،کوٹلی، میر پور، بھمبر، اور وادی نیلم

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب،لورالائی،ڈیرہ بگٹی، زیارت،قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی،نوشکی، خضدار، آواران،واشک،، پنجگور، تربت، گوادراور لسبیلہ میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران آندھی اور تیز ہواؤ ں سمیت بارش متوقع

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.