The news is by your side.

پاکستان چین مذاکرات،مشرق وسطی بحران کے حل کے لیے 5 نکاتی فارمولا پیش۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بینجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات ،مشرق وسطی کی صورتحال ہر تبادلہ خیال ، چین کی جانب سے پاکستانی کوششوں کی حمایتْ

0

اسلام آباد:    چین اور پاکستان  نے امریکہ اور ایران سے مشرق وسطی میں جنگ کے فوری خاتم  اور جلد از جلد امن مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے، دونوں ممالک  نے ایران کی صورتحال پر اسٹریٹیجک رابطے اور ہم اہنگی مضبوط بنانے اور عمل کی وکالت کے لیے نئی کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے،

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  منگل کے روز بیجنگ میں چینی ہم منصب سے مذاکرات کیے،

دونوں ممالک نے مشرق وسطی میں امن کے لیے پانچ نکات پیش کر دیے،

دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں فریقین سے کشیدگی کے خاتمے انسانی بنیاد پر امداد کی رسائی یقینی بنانے،  ابنائے حرمز سمیت ابی گزرگاہوں کی حفاظت، شہریوں، واٹر پلانٹس توانائی مراکز اور جوہری تنصیبات پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا،

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فریقین مذاکرات کے دوران طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز کریں، آبنائے حرمز میں پھنسے جہازوں اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے،

دونون ممالک کی وزارت خارجہ  کے مطابق وانگ ای نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے ایسے تمام فریقوں کے مشترکہ مفادات کے مطابق قرار دیا،

پاکستان اور چین نے تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد قابل عمل راستہ قرار دیتے ہوئے خلیج اور مشرق وسطی میں فوری جنگ بندی، ایران اور خلیجی ریاستوں کی خود مختاری  علاقائی سالمیت، قومی ازادی سلامتی کے تحفظ اور مذاکرات کے دوران طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کرنے پر زور دیا، دونوں ممالک نے  خلیج اور مشرق  وسطی میں امن استحکام کی بحالی کے لیے پانچ نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.