The news is by your side.

بلاول،مولانا ملاقات/کشمیر،جی بی کے الیکشن کے لیے انتخابی اتحاد بارے غور۔

ممکنہ اتحاد کی مذید تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ۔ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق۔

0

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین نے جمعیت علمائے اسلام کو آزاد کشمیر کا آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کی پیش کش کر دی، مولانا نے فارمولا مانگ لیا،
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے آج مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،
ذرائع کےمطابق ملاقات میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ہونے والے انتخابات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر ہونے والی ملاقات میں چیرمین پیپلزپارٹی کے ساتھ راجا پرویز اشرف، سید نیئر بخاری، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا اسعد محمود اور سینیٹر کامران مرتضی بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں حساس سیاسی امور پر کھل کر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو ممکنہ اتحاد کی مذید تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.