پاکستان کا ڈیجیٹل مستقبل؛جاز ورلڈ،ویون گروپ حکام کی وفاقی وزراءسے ملاقاتیں۔
وفد نے "اڑان پاکستان" فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگی اور نالج بیسڈ اکانومی کی جانب پیش رفت کو اجاگر کیا،جاز ورلڈ 10 کروڑ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے،سی ای او عامر ابراہیم
اسلام آباد: جاز ورلڈ کے سی ای او عامر ابراہیم نے ویون گروپ کے سی ای او کان ترزی اوغلو اور اعلیٰ قیادت کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات، وفاقی وزیر دفاع، اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل، سرکاری و نجی اشتراک کے فروغ، اور سرمایہ کاری، شمولیت اور طویل مدتی معاشی استحکام کو تیز کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزرا سے ملاقات میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے فروغ پر بات ہوئی۔ وفد نے "اڑان پاکستان” فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگی اور نالج بیسڈ اکانومی کی جانب پیش رفت کو اجاگر کیا، بتایا گیا کہ جاز ورلڈ کے پلیٹ فارم کو، جو 10 کروڑ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے،
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد اور پی ٹی اے کے چیرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن سے ملاقات میں جاز کیش کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے دائرہ کار کو بڑھانے پر غور کیا گیا، جبکہ اسپیکٹرم نیلامی کے شفاف اور اصلاحات پر مبنی عمل کو سراہا گیا،
ملاقاتوں کے دوران کان ترزی اوغلو اور عامر ابراہیم نے کہا کہ "پاکستان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور پلیٹ فارمز ترقی کو تیز، مسابقت کو بہتر اور معاشی مضبوطی کو بڑھا سکتے ہیں۔ ہماری مسلسل فعال شرکت ملک پر طویل مدتی اعتماد اور کنیکٹیویٹی کے فروغ، ڈیجیٹل خدمات کے پھیلاؤ اور ایسی جدت کو ممکن بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جو کاروباروں کی معاونت، کمیونٹیز کو بااختیار اور قومی پیداواریت کو مضبوط بناتی ہے۔”