واشنگٹن: ٹرمپ انتطامیہ مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث اس خطے سے روانہ ہو کر امریکہ واپس جانے کے خواہشمند امریکی شہریوں کی مدد کے لیے متحرک، اہم اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے چارٹر پروازوں کا انتظام کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی حالات کے مطابق مزید مسافروں کے لیے زیادہ ساے زیادہ کنجائش پیدا کرنے کی کوششں جاری رکھی جائیں گی تاکہ جنگ سے متاثرہ علاقوں سے امریکی باشندوں کو محفوظ طریقے سے امریکہ منتقل کیا جا سکے ۔
محکمہ خارجہ کے مطابق جہاں کمرشل پروازیں دستیاب ہیں، وہاں امریکی شہریوں کو ٹکٹ بک کروانے میں فعال مدد فراہم کی جا رہی ہے ،اور جن ممالک میں کمرشل فضائی سہولت دستیاب نہیں، وہاں حالات کے مطابق امریکی شہریوں کو تیسرے ممالک تک منتقل کرنے میں معاونت کی جا رہی ہے۔
اس میں اسرائیل سے نکلنے کے خواہشمند امریکی شہریوں کے لیے زمینی سفری سہولیات میں اضافہ بھی شامل ہے۔
محکمہ خارجہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کی کالز کا جواب بھی دے رہا ہے اور وہاں سے روانگی کے خواہشمند افراد کو سفری سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔
مزید برآں امریکی شہریوں سے سفری اخراجات کی واپسی سے متعلق قانونی شرط بھی ختم کر دی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو اپنے قریبی امریکی سفارتخانے یا قونصل خانے سے رابطے میں رہنے اور ان کی تازہ ترین ہدایات پر عمل کر نے کہ ہدایت کی ہے ،
اریکی باشندوں کو مزید کہا گیا ہے کہ وہ معلومات حاصل کرنے اور بحفاظت وطن واپسی کے سفری آپشنز کے لیے ہماری 24/7 ٹاسک فورس سے رابطہ کریں۔