ایران جنگ میں شمولیت،امریکی عوام کا ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف تاریخ ساز احتجاج۔
مظاہرے واشنگٹن ڈی سی سمیت نیویارک، فلا ڈلفیا،شکاگو، نیویارک اور دیگر شہروں میں کیے گئے، عوام کی لاکھوں کیئ تعداد میں شرکت،
اسلام آباد : اسرائیل کے ساتھ مل کر دنیا کے امن کو تباہ و برباد کرنے کا معاملہ امریکی عوام لاکھوں کی تعداد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،
امریکی عوام کے سڑکوں پر آنے کے بعد دنیا کے دیگر عوام نے بھی سڑکوں پر آ کر امریکی عوام کی حمایت کر دی،
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جنگ میں ملوث ہونے سے امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت تیزی سے گروٹ کا شکار ہے ،
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے امریکی صدر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور ان دنوں بوکھلائی ہوئی باتیں کرتے اور جنگ میں شدید پسپائی کے باوجود احمقانہ دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں،
امریکی عوام میں جنگ سے پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی بعض پالیسیوں کے باعث غم و غصہ پایا جانے لگا تھا جس میں امریکہ ایران جنگ کی وجہ سے اور اس کے نیتجے میں پہنچنے والی حزیمت کے باعث بیحد اضافہ ہو گیا ہے،
واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد صدر ٹرمپ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ایمگریشن کی پالیسیوں کو بھی امریکی عوام کی جانب سے اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا،
ٹرمپ کے دور کو امریکی عوام ایک آمرانہ دور کے طور پر دیکھنے لگے ہیں اور ان کے طرز حکومت کے حوالے سے ان مین شدید تحفظات پائے جا ر ہے ہیں،
جن شہروں میں احتجاج کیا گیا ان میں نیویارک ، فلاڈلفیا، منی سوٹا،واشنگٹن ڈی سی ، شکاگو،بوسٹن اور سان تیاگو سمیت مختلف شہر شامل ہیں ،
امریکی عوام کی دیکھا دیکھی یورپ سمیت پیرس لندن ، برلن اور روم کے علاوہ بعض دیگر ممالک میں بھی عوام لاکھوں کی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور انھوں نے امریکہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظپار کیا