The news is by your side.

غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 48 غیر قانونی باشندوں کو گرفتار۔

اسلام آباد سے 17 اور راولپنڈی سے 20 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔مشکوک افراد سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ذرائع

0

راولپنڈی: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔اسلام باد سمیت ملحقہ اضلاع میں بھی سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آپریشن میں پولیس۔ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شرکت۔ آپریشن میں  37 غیر قانونی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
آپریشن اسلام آباد۔ راولپنڈی۔ اٹک۔ مری جہلم اور چکوال میں کئے گئے۔
سیکورٹی زرائع کے مطابق اسلام آباد سے 17 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔مشکوک افراد سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے 20 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔چکوال سے 3اور جہلم سے 8افغانیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
آپریشن کے دوران گھر۔ گاڑیوں اور دکانوں کو بھی چیک کیا۔غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف ریاستی آپریشن جاری رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.