The news is by your side.

  وفاقی عدالتوں اور ٹربیونلز میں ایک لاکھ 24 ہزار 944 کیسز زیر التواءہیں،وزارت قانون

170 وفاقی عدالتوں اور ٹربیونلز میں کیس فلو مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا،اب تک  مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار 108 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں، 

0

 

اسلام آباد:  وفاقی عدالتوں اور ٹربیونلز میں اس وقت ایک لاکھ 24 ہزار 944 کیسز زیر التواء ہیں، وزارت قانون و انصاف  کی وفاقی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آگئیں،

دستاویزات کے مطابق ملک کی 170 وفاقی عدالتوں اور ٹربیونلز میں کیس فلو مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے،دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2023 سے اب تک وفاقی عدالتوں میں کل 2 لاکھ 40 ہزار 52 کیسز فائل ہوئے، جن میں سے اب تک  مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار 108 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں،

ایپلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 12 ہزار 496 کیسز فائل ہوئے، بینکنگ کورٹس میں فائل ہونے والے 79 ہزار 326 کیسز میں سے 48 ہزار 972 نمٹا دیے گئے،

منشیات کی خصوصی عدالت میں 5299 کیسز فائل ہوئے، 2462 نمٹا دیے گئے، ڈرگ کورٹس میں کل 2727 کیسز درج ہوئے جن میں سے 1700 کے فیصلے سنا دیے گئے،

کسٹم، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کورٹس میں 2443 کیسز فائل ہوئے، 1436 زیر التواء ہیں،

پراپرٹی ٹربیونل میں کل 3545 کیسز فائل ہوئے جن میں سے 2000 نمٹا دیے گئے، انشورنس ایپلیٹ ٹربیونل میں 1246 کیسز فائل ہوئے، 809 کے فیصلے ہو چکے،

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیپرا میں 1083 کیسز میں سے 551 نمٹائے گئے، احتساب عدالتوں میں 575 کیسز فائل ہوئے، 264 زیر التواء ہیں،

انسداد دہشتگردی عدالتوں میں کل 243 کیسز فائل ہوئے جن میں سے 147 کے فیصلے سنائے گئے، انوائرنمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل میں 78 کیسز میں سے 61 کے فیصلے سنا دیے گئے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کورٹ میں 7 میں سے 5 کیسز نمٹا دیے گئے،

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 39 فوجداری عدالتوں اور 14 جیلوں میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.