حکومت کے اچھی معیشت کے دعوے ، عوام فوائد سے محروم، پیٹرول پھر مہنگا،
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری،
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، 16 فروری سے پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے ہیں
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا،