The news is by your side.

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، پارٹی قیادت اختلاف کا شکار،

میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی کی قیادت کی نمائندگی کے لیے جیل میں منتظر رہی تاہم کوئی رہنما نہ پہنچا ۔

0

اسلام آباد: بانی بیمار ، پارٹی اختلافات کا شکار ، پی ٹی آئی موثر احتجاج میں ناکام ، حکومت بانی پی ٹی آئی کا مرضی کے مطابق علاج کرانے کی راہ پر گامزن ، عمران کے ذاتی ڈاکٹروں سے علاج کی سہولت دینے سے گریز،

ہفتہ کی دوپہر مختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ کے مطابق
میڈیکل ٹیم ضروری طبی سامان کے ہمراہ دن ڈھائی بجے اڈیالہ جیل آئی ۔

میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی کی قیادت کی نمائندگی کے لیے جیل میں منتظر رہی تاہم حکومت کی دعوت اور کافی انتظار کے باوجود تحریک انصاف کا کوئی بھی رہنما بانی کے چیک اپ میں شرکت کے لیے جیل نہیں پہنچا۔

جیل حکام کی موجودگی میں میڈیکل ٹیم نے بانی کا طبی معائنہ کیا میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ ہوا سپرینٹنڈنٹ جیل کے مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں طبی معائنہ کیا گیا ڈاکٹروں کیساتھ ٹیکنیشن بھی 5رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ تھے،

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اپنی رپورٹ مکمل کرکےحکومت کے حوالے کریں گے،ڈاکٹروں نے تقریبا ایک گھنٹہ تک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا،میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر رفاق،ڈاکٹر سکندر،ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.