The news is by your side.

جیت کی امنگ سے عاری قومی ٹیم کو بھارتی ٹیم کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست۔

بھارت کی ٹیم پاکستانی ٹیم کو ہرانے کے بعد آئی سی سی ٹی۔20 کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی،

0

کولمبو:  آئی سی سی ٹی۔20 کرکٹ ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں قومی ٹیم کی بھارتی ٹیم کے سامنے تاریخ کی بدترین پرفارمنس ، 61 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ، اس میچ میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں داخل،

اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں نہ پاکستان کے بالرز چل سکے نہ بیٹسمین ، پاکستان  کی دوںون شعبوں میں ہی کارکردگی بدترین رہی  اور بھارت کی ٹیم باآسانی یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی،

دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹسمینوں مین جیت کی کوئی امنگ دکھائی نہ دی ،پہلے تین بیٹر جن میں صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل تھے 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے ان کے بعد اب پاکستانی ٹیم پر بوجھ بن جانے والے بابر اعظم بھی صرف پانچ رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ،

ان سے پہلے صاحبزادہ فرحان صفر ، صائم ایوب 6 اور سلمان علی آغا 4 رنز بنا کر آوٹ ہو چکے تھے ، محمد نواز بھی صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ آئے جبکہ شاداب خان نے 14 اور فہمیم اشرف نے 10 رنز سکور کیے ، شاہین شاہ اٖفریدی نے کی انتہائی ناقص بالنگ نے بھارت کو 175 رنز بناننے کا موقعہ فراہم کیا نے 23 رنز کا پاکستانی ٹوٹل میں اضافہ کیا ،ابراز اور عثمان طارق نے کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کی ، پاکستانی بیٹرز میں صرف عثمان خان 44  رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے لیکن وہ بھی ایسے آوٹ ہوئے کہ اپنی وکٹ تحفے میں بھارتی کو دیتے دکھائی دیے، سات کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے،

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 175 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 114 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، بھارت کے ایشان کشن 44 گیندوں پر 77 رنز بنائے،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.