افغانستان میں میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کاسخت ردعمل
افغان طالبان رجیم نے مذموم عزائم کے لئے اظہارِرائے کی آزادی پر نئی پابندیاں عائد کر دیں،
افغانستان میں میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے باعث تشویش قرار دیا ہے ،
افغان طالبان رجیم نے مذموم عزائم کے لئے اظہارِرائے کی آزادی پر نئی پابندیاں عائد کر دیں،
افغان طالبان رجیم نےذرائع ابلاغ پر پابندیوں کے بعدمیڈیاسپورٹ تنظیموں کے پرمٹ بھی منسوخ کر دیے
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یہ اقدا م افغانستان میں آزادی اظہار رائے کو دبانے اور میڈیا پر کنٹرول قائم کرنے کی مذموم کوشش کا حصہ ہیں
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق طالبان رجیم میں میڈیا سپورٹ تنظیمیں پہلے ہی دھمکیوں، پابندیوں اور مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں ،
افغان طالبان کے انتہا پسندانہ اقدامات میڈیا کو زیادہ موثر اور منظم بنانے کے دعوی ٰکے برخلاف ہیں ،
ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی آمرانہ سوچ اورغیر منصفانہ فیصلے سے آزاد میڈیا کو خطرہ اور صحافت مزید غیر محفوظ ہو گئی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان جوابدہی ،شفافیت اورانسانی حقوق کی پامالیوں کو دبانے اوراپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے میڈیا پر شکنجے مزید مضبوط کررہےہیں ،
افغانستان میں میڈیا پر پابندیاں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سچ،اختلاف رائے اور عوامی شعور کے خاتمے کی مذموم کوشش ہے