The news is by your side.

شہر میں بسنت کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک،

پتنگ اور ڈور سپلائیرز کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ، بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور قبضے میں لے لی ، 7 سپلایئزز گرفتار

0

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس شہر میں بشنت کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے پوری طرح متحرک ،اسی سلسلے میں پیرودھائی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کا ایک بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا،

پیر ودھائی پولیس نے 07 پتنگ سپلائرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے،پتنگوں اور ڈوروں کی بھاری کھیپ برآمد کرلی جبکہ سپلائیرز کو گرفتار بھی کر لیا

پیرودھائی پولیس کو پتنگوں اور ڈوروں کی بھاری مقدار میں نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی،

پیرودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں سے بھرا کنٹینر اور لوڈر رکشہ قبضہ پولیس میں لے لیے،

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.