وزیر داخلہ محسن نقوی سے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں علما کے وفد کی ملاقات۔
ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے علاوہ سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر حکام بھی موجود تھے ،
اسلام آباد۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں وفد کی ملاقات،
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں قیام امن اور استحکام کے لیے مفتی منیب اور دیگر علمائے کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،
وزیرداخلہ محسن نقوی کی وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی،
ملاقات میں اتفاق ہوا کہ مسائل کے حل کا جائزہ لیا جائے گا اور حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ، مفتی منیب الرحمن اور دیگر علما گرام بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے،
کمیٹی مسائل کے حل کیلئے قابل عمل حل کیلئے سفارشات پیش کرے گی،
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن سب کے لئے قابل احترام ہیں اور ہمیشہ اتحاد۔ اتفاق اور یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔ اور سب کو متحد رکھنے کا کردار ادا کرتے ہیں،
انھوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور پاکستان سب سے پہلے ہے،
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ علمائے کرام کی پاکستان کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں ۔
مفتی منیب الرحمن نے ملک کی سالمیت۔ ترقی۔ استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی،
وفد میں علامہ لیاقت حسین اظہری، مفتی عابد مبارک المدنی اور ملک محمد ابراھیم شامل تھے،
وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔