The news is by your side.

پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔ دفتر خارجہ کی تصدیق۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

0
اسلام آباد:پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔ دفتر خارجہ نے اس کی تصدیق کر دی۔

دفترخارجہ کے ترجمان مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔

اِسی طرح پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپورحمایت کا اعادہ بھی کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان آزاد، خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، پاکستان کامؤقف ہےکہ1967سےقبل کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے دکھ درد کے خاتمے کےلیے تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا، بورڈ آف پیس کے پلیٹ فارم سے امن کے لیے عملی پیش رفت کی امید ہے۔

واضح رہے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.