وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑکی جامعہ اشرفیہ آمد،
جامعہ اشرفیہ کے اکابرین آور علمائے کرام سے ملاقات کی اور شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور، مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑکی جامعہ اشرفیہ آمد ۔وفاقی وزراء محسن نقوی اور عطا اللہ تارڑ نے جامعہ اشرفیہ کے اکابرین آور علمائے کرام سے ملاقات کی اور شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور، مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحیم کے صاحبزادے مولانا زبیر حسن۔ پرنسپل جامعہ اشرفیہ مولانا قاری ارشد عبید اور وائس پرنسپل حافظ اسد عبید سے سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی اور عطا اللہ تارڑ نے مولانا فضل الرحیم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی اور عطا اللہ تارڑ نے مولانا فضل الرحیم کی دین کے لئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ
مولانا فضل الرحیم نے ساری زندگی دین اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کئے رکھی۔مولانا فضل الرحیم فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خلاف توانا آواز تھے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم کی دین کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مولانا اویس حسن۔ مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور مولانا اجود عبید بھی اس موقع پر موجود تھے۔