The news is by your side.

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ سندھ،حیدرآباد میں بھی پرجوش استقبال۔

اتوار کو باغ جناح میں جلسے کی تیاریاں جاری، کراچی جلسہ تحریک انصاف کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کا حامل،

0

کراچی :وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی کامیابی سے جاری، اس دورے کے دوران انھوں نے سندھ بلخصوص کراچی اور حیدرآباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو متحرک کرتے ہوئے پارٹی میں نئی روح پھونک دی،

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے سندھ آمد پر سہیل آفریدی کا فراخدلی سے خیر مقدم کر کے جذبہ خیر سگالی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی، پیپلزپارٹی کے اسی جذبہ خیر سگالی کے باعث وزیر اعلی خیبر پختونخوا آزادانہ ماحول میں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ وہ کل باغ جناح میں عوامی جلسہ بھی کرنے جا رہے ہیں،

وزیر اعلی سہیل آفریدی نے آج حیدرآباد کا دورہ کیا اور وہاں پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات اور خطاب کیا،

کراچی کی ظرح سہیل آفریدی کا دورہ حیدرآباد بھی غیر معمولی رہا اور یہاں بھی انھیں پارٹی کارکنان کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی،

تحریک انصاف سندھ کی جانب سے ک ل کے باغ جناح کے جلسے کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں،

اس جلسے کو سیاسی ماہرین اوت تجزیہ نگاروں کی جانب سے سہیل آفریدی کا امتحان قرار دیا جا رہا ہے اور ان کا یہ خیال ہے کہ اس جلسے کی کامیابی پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہو گا ،

دورہ سندھ کے دوران وزیر اعلی سہیل آفریدی کی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات بھی متوقع ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.