The news is by your side.

 مجلس اتحاد امت پاکستان کے اعلامیے پر افغان وزراء کا مثبت ردعمل خوش آئند قرار،

حکومت پاکستان بھی مثبت ردعمل دے کر اس پر عمل کرے تاکہ ہمارا ملک اور خطہ امن کا گہوارہ بن سکے ، مولانا فضل الرحمن۔

0

مجلس اتحاد امت پاکستان کی بائیس دسمبر کو کراچی میں ھونےوالی کانفرنس میں ملک بھر کے علماء اور تمام مذہبی حلقے نے اتفاق رائے سے جاری اعلامیہ پر افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی اور وزیرداخلہ مولانا سراج الدین حقانی کے مثبت ردعمل کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے ،

مولانا فضل الرحمن نے ایکس پر اپنے بیاں میں کہا کہ  افغان وزراء نے جس انداز میں مجلس اتحاد امت پاکستان کے اعلامیے کو مستحسن عمل سمجھتے ھوئے اس پر مثبت ردعمل دیا ھے وہسے ہی ہمیں  پاکستان کی ریاست و حکومت سے بھی  توقع ھے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے بہتر تعلقات اور پاکستان میں قیام امن کی علماء اور مذہبی طبقے کی ان کوششوں پر مثبت ردعمل دیتے ھوئے اس عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گی تاکہ ھمارا یہ ملک پاکستان اور یہ خطہ امن کا گہوارہ بن سکے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.