The news is by your side.

سکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے خار میں آپریشن،میجر شہید 5 خوارج ہلاک۔

ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،

0

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کا گزشتہ روز ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن,بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5خوارج جہنم واصل،

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 5خوارج کو جہنم واصل کر دیا،

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل زمان (عمر 36 سال، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی)، بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ خوارج سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔

علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرست خارجی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وژن "عزمِ استحکام” کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلا تعطل انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.