The news is by your side.

کرسمس ڈے کے موقع پر ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد.

تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ سمیت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

0
اسلام آباد:
کرسمس ڈے کے موقع پر ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے خصوصی شرکت کی
تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تقریب کا آغاز کرسمس کیک کاٹنے سے ہوا۔
ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا،
ڈی جی ایف آئی اے نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کے تحائف بھی دیئے،
ڈی جی ایف آئی اے نے اپنے خطاب میں مسیحی اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے سے منسلک تمام اہلکار یکساں طور پر اہمیت رکھتے ہیں۔
مسیحی اہلکاروں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارے ادارے کی روایت ہے۔
جی ایف آئی اے نے اس موقع پر کہا کہ ہم ہر رنگ، نسل، اور مذہب سے بالاتر ہو کر ایک خاندان کی طرح ادارے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ ڈی
یہ تقریب ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ایف آئی اے اپنے تمام اہلکاروں کو مساوی عزت اور مواقع فراہم کرتا ہے۔
 انھوں نے کہا کہ یہ تحائف ہماری محبت اور ان کے لیے احترام کا ایک چھوٹا سا اظہار ہے۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا
Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.