The news is by your side.

انڈر 19 ایشیاء کپ کی فاتح ٹیم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،

آرمی چیف ، سی ڈی ایف نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل کو بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارک باد دی، کھلاڑیوں نے حوصلہ افزائی پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا۔

0

راولپنڈی :  چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور افسران کو ایشیا کپ مینز انڈر 19 جیتنے پر دل سے مبارکباد دی۔

انہوں نے ٹیم کی نظم و ضبط، ہم آہنگی اور جیت کی لگن کو سراہا اور اس کامیابی کو ملک کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوان کرکٹرز کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیت اور قابلیت کا مظہر ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اعلی معیار کو برقرار رکھیں، پیشہ ورانہ طرز عمل اپنائیں اور میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کے مستقبل کا ستون ہیں، جن کی توانائی، صلاحیت اور کردار قومی ترقی اور عالمی معیار کے لیے اہم ہیں۔

فیلڈ مارشل نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے اور نظم و ضبط، دیانتداری اور محنت کے ذریعے قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ارکان نے فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حوصلہ افزائی ان کے لیے مزید محنت اور کامیابی کا ذریعہ ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.