The news is by your side.

سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار پر فائرنگ کا واقعہ، 12 افراد ہلاک۔

یہودیوں کے تہوار کے موقع پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور کو پکڑنے والے شہری کی شناخت سامنے آگئی۔

0

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کا جشن اچانک ماتم میں تبدیل، فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی، فائرنگ کرنے والے کا نام نوید اکرم بتایا جا رہا ہے ۔ حملہ آور افغانی بتایا جا رہا ہے 

آسٹریلیا بیچ واقعہ میں اپنی جان پر کھیل کر ایک حملہ آور کو پکڑنے والا احمد ال احمد ہیرو بن گیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کے موقع پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور کو پکڑنے والے شہری کی شناخت سامنے آگئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی کے بونڈی بیچ پر 2 افراد نے یہـودی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہوگئے۔

آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل ہے جب کہ دوسرے حملہ آور کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتا ہیے اور 2 بچوں کا والد ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور پر قابو پانےکی کوشش میں خود احمد کو بھی بازو پر 2 گولیاں لگیں، وہ اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.