The news is by your side.

بھارتی فلم دھریندر کو منہ توڑ جواب،’میرا لیاری‘ فلم تیار کر لی گئی،جلد ریلیز کا پروگرام

نفرت انگیز اور پاکستان مخالف ہونے کی بنا پر خلیجی ممالک میں فلم بیان کر دی گئی ، تمام مسلم ریاستوں نے پاکستان مخالف پراپیگنڈا مسترد کر دیا ، فلم بری طرح فلاپ،

0

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان اور خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔جس کے جواب میں پاکستان نے ’میرا لیاری‘ کے نام سے فلم تیار کر لی، بھارتی پریشان۔

شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے، لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے ریلیز ہونے والی فلم ’میرا لیاری‘ لیاری کا حقیقی چہرہ دکھائے گی جس میں امن، خوشحالی اور فخر کی جھلک نظر آئے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں پروپیگنڈا فلم دھرندھر جاری کی گئی اور اس فلم میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، آر مدھون، ارجن رام پال، سنجے دت سمیت دیگر نے مرکزی کردار ادا کیے۔

تمام خلیجی ریاستوں نے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اہنے اہنے ہاں فلم پر پابندی لگا، خلینجی ریاستوں کے رویے پر بھارت پریشان، فلم بھجی بڑی طرح نہ کام،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.