The news is by your side.

مسلم لیگ (ن) کی ممبر سازی مہم،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات شازیہ رضوان متحرک

شازیہ رضوان نے پیرودہائی فوجی کالونی یو سی 8 راولپنڈی میں  ممبر سازی مہم میں شرکت کی،بڑی تعداد میں خواتین کو پارٹی ممبرشپ کے لیے رجسٹرڈ کیا۔ 

0

راولپنڈی:    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر سازی مہم،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ثقافت پنجاب شازیہ رضوان متحرک،پیرودہائی فوجی کالونی یو سی 8 راولپنڈی میں  ممبر سازی مہم میں شرکت کی

انہوں نے بڑی تعداد میں خواتین کو باقاعدہ طور پر پارٹی ممبرشپ کے لیے رجسٹرڈ کیا۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ نے صفائی اور بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل شازیہ رضوان کے سامنے پیش کئے۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد موقع پر ہی صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری اقدامات کے لیے احکامات جاری کیے۔

شازیہ رضوان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقہ مکینوں کے مسائل بلا تاخیر حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کی ممبر سازی مہم کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ خواتین کو سیاسی عمل میں آگے لانا وقت کی ضرورت ہے اور اسی سلسلے میں یوسی 8 میں بھی خواتین کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شازیہ رضوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خواتین کو مضبوط سیاسی کردار دینا چاہتی ہے اور ممبر سازی مہم کا مقصد انہیں مرکزی دھارے میں لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور ہر فورم پر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.