The news is by your side.

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات۔

پاک برطانیہ تعلقات،سنگین جرائم سے نمٹنے اور افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی اور سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال،

0

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت (بین الاقوامی ترقی اور افریقہ) بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن کی ملاقات۔
‎‎پاک برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،
‎‎اپسکیل پروگرام کے تحت سنگین جرائم سے نمٹنے اور افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی پر اہم گفتگو کی گئی،

‎‎سیکیورٹی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور برطانیہ کو بھیجی گئی حوالگی درخواستوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،
‎بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ایمیگریشن کے شعبے میں تعاون  اور پاکستان کے اقدامات کو سراہا،
‎‎طلال چوہدری نے کہا کہ اپسکیل پروگرام کے تحت سنگین جرائم سے نمٹنے اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.