وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،
ملاقات میں پاکستان ,امریکہ تعلقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان ,امریکہ تعلقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعلقات کو تقویت دینے پر اتفاق کیا گیا ، اس موقع پر پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کئ ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سلامتی اور سیکورٹی کے شعبوں میں امریکی صکاحیتوں سے استعفادہ کرنے کا خواہاں ہے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں تیل کے ذخائر بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا بیان خوش آئند ہے۔ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں تیل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان بھی موجود تھے۔