The news is by your side.

ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی،

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے،

0

شارجہ:پاکستان نے سہ ملکی ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 19.5اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 53 رنز بنا کر سر فہرست رہے جبکہ محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان نے 21٫21 رنز بنائے،فخر زمان 20رنز بنا سکے،

افغانستان کے کپتان راشد خان نے 39 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ رحمن اللہ بازگر 38رنز بنا سکے، افغانستان کے 7کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے،

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 31 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے، شاہین آفریدی ، محمد نواز اور سفیان مقیم نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان آج اپنا دوسرا میچ یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.